Monday, September 5, 2016

1/09/2016

حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء


---------------------------------
28



توحید نام ہے خود کو فنا کر کے اللہ تعالی میں ضم ہوجانے کا


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

--------------------
29



جاہ و حشم معدوم کر دینے کا نام اُنس ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

------------------
30



بندگی کا مفہوم اس وقت معلوم ہوتا ہے جب بندہ خدا کو ہر شے کا مالک تصور کرتے ہوئے  یہ باور کر لے کہ ہر شے اُسی کے وجود سے قائم ہے اور سب کو وہیں لوٹ کر جانا ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

--------------------------
31


حقیقت ایک ایسا مقام ہے جہاں  اہلِ مراقبہ اس شے کے منتظر رہتے ہیں جس کے وقوع سے خوفزدہ ہوں، لیکن اِن کا یہ اضطراب ایسا ہی لغو ہوتا ہے جیسے کوئی رات میں شب خون کا انتظار کرتے ہوئے رات بھر جاگتا رہے۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

----------------------------------------
1



اخلاص کی تعریف یہ ہے کہ انسان اپنے بہترین اعمال کو قبول تصور نہ کرتے ہوئے نفس کو فنا کر ڈالے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

--------------------
2



شفقت کا مفہوم یہ ہے کہ  اپنی پسندیدہ شے دوسرے کے حوالے کر کے احسان نہ جتائے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

------------------
3



ایسے لوگوں کی صحبت اختیا کرنی چاہئے جو احسان کر کے بھول جاتے ہیں


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

---------------------------
4



ترکِ دنیا سے عقبٰی مل جاتی ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

----------------
5



تواضع نام ہے سر جھکا کر رکھنے اور زمین پر سونے کا


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

---------------------
6



حجابات کی چھ قسمیں ہیں۔

 تین عام بندوں کے لئے 
 اول نفس ،
 دوم مخلوق،
 سوم  دنیا۔

اور تین خاص بندوں کے لئے

اول عبادت،
 دوم اجر،
 سوم کرامات پر اظہارِ فخر


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

----------------
7


حلال سے حرام کی جانب متوجہ ہونا  اہلِ دنیا کی لغزش ہے  اور فنا سے بقا کی طرف رجوع کرنا زہاد کی لغزش ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ اولیاء

----------------------



































Monday, August 1, 2016

1 اگست 2016

حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

------------------------------------
1


چار ہزار خدا رسیدہ لوگوں کا قول ہے کہ خدا کی عبادت اس طرح کرنی چاہئے کہ خدا کے سوا کسی کا خیال تک نہ آئے۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------------------------
2


خدا کے علاوہ ہر شے کو چھوڑکر خود کو فنا کر لینے کا نام تصوف ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------------------------------------
3


عارف سے تمام حجابات ختم  کر دئیے جاتے ہیں اور عارف رموزِ خداوندی سے آگاہ ہوتا ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------------
4



توحید خدا کو جاننے کا نام ہے اور انتہائے توحید یہ ہے کہ جس حد تک بھی توحید کا علم ہو اس کو یہی تصور کرے کہ توحید اس سے بھی بالاتر ہے۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------------------
5



اگر محبت کا تعلق کسی شے سے قائم ہو تو اس شے کی فنائیت سے محبت بھی فنا ہو جاتی ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------------------------
6



اہلِ محبت کے اکثر اقوال لوگوں کو کفر معلوم ہوتے ہیں


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

----------------------
7



وجد کو مٹا کر غرق ہونے کا نام مشاہدہ ہے 



حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------------------
8



مراقبہ نام ہے تباہی پر افسوس کرنے کا اور مراقبہ کی تعریف یہ ہے کہ غائب کا انتظار رہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------------------------------
9



ذکرِ الہٰی سے ایک لمحہ کی غفلت بھی ہزار سالہ عبادت سے بدتر ہے کیونکہ ایک لمحہ کی غیر حاضری کی گستاخی کو ہزار سالہ عبادت  ملیا میٹ نہیں کر سکتی۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

----------------------
10


﷽ 

اولیائے اللہ کے لئے نگرانی نفس سے دشوار کوئی کام نہیں



حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------------------
11



اشغال دنیاوی ترک کر دینے کا نام عبودیت ہے 


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------
12



زہد کی انتہا افلاس ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------
13



بندہ صادق دن میں چالیس حالتیں تبدیل کرتا ہے  لیکن ریا کار چالیس برس بھی ایک ہی حالت میں قائم رہتا ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------------
14



بندہ صادق وہی ہے جو نہ تو دست طلب دراز کرے نہ جھگڑے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------------------------
15



توکل  انتہائے صبر کا نام ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

--------------------------------
16



صبر کی تعریف یہ ہے کہ جو مخلوق  سے دور کر کے خالق کے قریب کر دے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------------------------
17



توکل کا مفہوم یہ ہے کہ  تم اللہ تعالی کے لئے ایسے بن جاو جیسے روزِ ازل میں تھے۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------------------
18



یقین نام ہے علم کا قلب میں اس طرح جا گزیں  ہو جانے کا جس میں تغیر و تبدل نہ ہو سکے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------------------------
19



میرے نزدیک نیک خو فاسق کی صحبت بد خو عابد سے بہتر ہے۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------
20



رضا نام ہے اپنے  اختیارات کو معدوم کر کے مصائب کو نعمت تصور کرنے کا۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-------------
21



اپنی تعظیم کرانے کے لئے کرامات کا ظہور فریب ہے


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

---------------------
22


روز ازل اللہ نے الست بربکم فرما کر ارواح کو ایسا مست بنا دیا  کہ دنیا میں بھی  حالتِ سماع  کے وقت  اس کیفیت کے احساس سے مست ہو جاتی ہیں


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

-----------------------------
23



تصوف نا م ہے مخلوق سے خالق کی جانب رجوع ہونے ، قرآن و سنت کی اتباع کرنے اور مشغول عبادت رہنے کا۔


حضرت جنید بغدادیؒ
تذکرۃ الا ولیاء

Saturday, July 9, 2016

حضرت جنید بغدادیؒ

18جون 2016



﷽   

ایک مرتبہ دورانِ وعظ کسی نے حضرت جنید ؒ سےعرض کیا کہ آپ کا وعظ  میری فہم سے بالاتر ہے، آپؒ نے فرمایا کہ اپنی ستر سال کی عبادت قدموں کے نیچے رکھ کہ سر نگوں ہوجا۔ اِس کے بعد بھی اگر سمجھ نہ آئے تو  یقیناَ میرا قصور ہوگا۔۔


----------------------------------------


حضرت جنید بغدادیؒ سے کسی نے سوال کیا کہ قلب کو مسرت کس وقت حاصل ہوتی ہے؟ آپ ؒ نے فرمایا  کہ جب اللہ تعالی قلب میں ہوتا ہے


-------------------------------------


کسی نے حضرت جنید بغدادیؒ کی خدمت میں پانچ سو دینار پیش کئے تو آپ ؒ نے پوچھا کہ تمہارے پاس اور رقم بھی ہے؟ اُس نے اثبات میں جواب دیا تو  آپؒ نے پوچھا مزید مال کی بھی حاجت ہے ؟ اُس شخص نے کہا ہاں،  آپؒ نے فرمایا کہ پانچ سو دینار واپس لے جا کیونکہ تو اِس کے لئے مجھ سے ذیادہ حاجت مند ہے اور میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے لیکن مجھے حاجت نہیں اور تیرے پاس مزید رقم موجود ہے پھر بھی تو محتاج ہے



------------------------------------ 


 حضرت جنید بغدادیؒ فرمایا کرتے تھے کہ اخلاص کی تعلیم میں نے ایک حجام سے سیکھی، اور واقعہ اس طرح پیش آیا کہ مکہ معظمہ میں قیام کے دوران  ایک حجام کسی دولت مند کی حجامت بنا رہا تھا تو میں نے اُس کے کہا کہ خدا کے لئے میری حجامت بنا دے۔ اُس نے دولت مند کی حجامت چھوڑ کر میرے بال کاٹنے شروع کر دئے،حجامت کرنے کے بعد ایک کاغذ کی پڑیا مجھے دے دی جس میں کچھ ریزگاری تھی۔ اور مجھ سے کہا کہ آپ اسکو خرچ میں لائیں۔وہ پڑیا میں نے لے لی اور نیت کی کہ اب پہلے مجھےجو کجھ بھی دستیاب ہوگا وہ حجام کو نذر کروں گا۔ چنانچہ کچھ عرصے بعد  ایک شخص نے بصرہ میں اشرفیوں کی لبریز تھیلی مجھکو پیش کی۔ وہ لے کر جب میں حجام کے پاس آیا تو اُس نے کہا کی میں نے تو تمہاری خدمت صرف اللہ تعالی کے لئے کی تھی اور تم بے حیا بن کر مجھے تھیلی پیش کرنے آئے ہو کیا تمہیں اس بات کا علم نہیں کہ خدا کے واسطے کام کرنے والا کسی سے کوئی معاوضہ نہیں لیتا؟

-----------------------------------


کسی نے حضرت جنید بغدادی ؒ سے عرض کیا کہ نفس کا کیا علاج ہے ؟ آپؒ نے فرمایا کہ نفس کی مخالفت اس کا واحد علاج ہے



------------------------------------------




کسی نے حضرت جنید بغدادی ؒ سے بھوکا نگا  رہنے کی شکایت کی تو آپؒ نے فرمایا خدا تجھے ہمیشہ بھوکا ننگا رکھے کیونکہ یہ نعمت وہ اپنے مخصوص بندوں ہی کو عطا کرتا ہے اور وہ کبھی اس کے شاکی نہیں ہوتے۔



------------------------------------------



ایک نوجوان پر حضرت جنید بغدادیؒ کی مجلس میں ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ اُس نے توبہ کر کے گھر میں پہنچ کر سارا سامان خیرات کردیا اور ایک ہزار دینار آپ ؒ کو نذر کرنے کے لئے روانہ ہوا تو راستے میں لوگوں نے کہا کہ تم اِن ایک ہزار دینار کو دنی امیں کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہو؟ یہ سب کر اُس نو جوان نے تمام دینار دجلہ میں پھینک دئیے اور آپؒ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؒ نے فرمایا کہ تم میری صحبت کے اس لئے اہل نہیں ہو کہ تم نے ایک ایک کر کے جو ایک ہزار دینار دریا میں پھینکے وہ کام تو ایک مرتبہ میں بھی ہو سکتا تھا

------------------------------------------


قدرت کا مشاہدہ کرنے والا سانس تک نہیں لے سکتا اور عظمت کا مشاہدہ کرنے والا حیرت زدہ رہتا ہے اور ہیبت کا مشاہدہ کرنے والا سانس لینے کو کفر سمجھتا ہے


---------------------------------------




بہت افضل ہے وہ انسان جس کو ایک لمحہ کے لئے بھی  قرب الہٰی حاصل ہوا ہو

--------------------------------





حضرت جنید بغدادیؒ

9-7-16

----------------------------------------------

10




قرآن و حدیث کی پیروی کرتے رہو اور جو اِن کا متبع نہ ہو اس کی پیروی ہرگز نہ کرو

تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ
---------------------------------
11



وساوس شیطانی سے نفس کے وساوس اس لئے خطرناک ہوتے ہیں کہ  وساوس شیطانی لاحول سے دور ہوجاتے ہیں لیکن نفس کے وساوس کا دور کرنا بہت دشوار ہوتا ہے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

-----------------------------------------------------
12


﷽ 

ابلیس  کو عبادت کے باوجود مشاہدہ اختیار نہ ہو سکا جبکہ آدم علیہ السلام نے ذلت کے باوجود مشاہدے کو قائم رکھا



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

------------------------------------------
13



انسان سیرت سے انسان ہوتا ہے نہ کہ صورت سے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

---------------------------------
14



جہنم میں جلنے سے ذیادہ خدا سے غافل رہنا سخت ہے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ


------------------------------
15



فنائیت کے بغیر بقا حاصل نہیں ہو سکتی



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

---------------------------------
16




ترکِ دنیا اور گوشہ نشینی سے ایمان بھی سالم رہتا ہے اور آسودگی بھی حاصل ہوتی ہے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ


------------------------------------------
17



جس کا علم یقین تک ، یقین خوف تک ، خوف عمل تک ، عمل ورع تک، ورع اخلاص تک اور اخلا ص مشاہدے تک نہیں پہنچتا وہ ہلاک ہو جاتا ہے


تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ


--------------------
18




تکلیف پر شکایت نہ کرتے ہوئے صبر کرنا بندگی کی بہترین علامت ہے


تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ


----------------------------
19



مہمان نوازی نوافل سے بہتر ہے


تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

---------------------------
20



بندہ جتنا خداکے قریب ہوتا ہے خدا بھی اس کے اُتنا ی قریب رہتا ہے


تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

----------------------------------------------------
21




جس کی حیات روح پر موقوف ہے وہ روح نکلتے ہی مر جاتا ہے  اور جس کی حیات کا دارومدار خدا پر ہو  وہ کبھی نہیں مرتا  بلکہ طبعی زندگی سے حقیقی زندگی حاصل کر لیتا ہے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

---------------------------------------------
22



صنعت الہٰی سے عبرت حاصل نہ کرنے والی آنکھ کا اندھا رہنا بہتر ہے، اور جو زبان خدا کے ذکر سے عاری ہو اسکا گنگ ہونا بہترہے، اور جو کان حق کی بات سننے سے قاصر ہوں اس کا بہرہ ہونا اچھا ہے اور جو جسم عبادت سے محروم ہو اس کا مردہ ہوجانا افضل ہے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

---------------------------
23

مرید کو احکامِ شرعیہ کے سوا کچھ نہ سننا چاہئے اور مرید کے لئے دنیا تلخ ہو گی اور معرفت شیریں



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ

----------------------------------
24


 ﷽

زمیں کو صوفیائےکرام سے ایسی ہی آراستگی حاصل ہے جیسے آسمان کو ستاروں سے



تذکرۃ اولیاء
حضرت جنید بغدادیؒ